گاندھی ہاسپٹل میں آتشزدگی

   

حیدرآباد۔ 20 اکتوبر (پریس نوٹ) گاندھی ہاسپٹل سکندرآباد میں آج صبح آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ بتایا گیا ہے کہ ایک وارڈ کے سوئچ بورڈ سے آگ لگی۔ آگ پر جلد ہی قابو پالیا گیا ۔ تاہم اس واقعہ سے کچھ دیر کیلئے سنسنی پھیل گئی۔ تفصیلات کے مطابق ہاسپٹل کے ایک وارڈ میں سوئچ بورڈ سے دھواں نکلنے پر حکام نے احتیاطی اقدام کے طور پر کچھ مریضوں کو وارڈ سے منتقل کیا۔ فائر بریگیڈ کو اس کی اطلاع دی گئی جس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔