گجرات ، 26 لوک سبھا اور 5 اسمبلی حلقوں کیلئے پرچہ نامزدگیوں کا ادخال شروع

   

گاندھی نگر28مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) گجرات کی سبھی 26 لوک سبھا سیٹوں پر 23 اپریل کو تیسرے مرحلے میں ہونے والے انتخابات اور ان کے ساتھ ہی پانچ اسمبلی سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے آج نوٹیفکیشن جاری ہونے کے ساتھ ہی کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا عمل شروع ہو گیا ہے ۔اب تک حکمران جماعت بی جے پی یا اپوزیشن پارٹی کانگریس نے کئی سیٹوں پر امیدواروں کا اعلان نہیں کیا ہے ، اس لئے پہلے دن بہت زیادہ کاغذات نامزدگی داخل ہونے کی توقع نہیں ہے ۔