گجرات اسمبلی انتخابات:ریاست میں 89سیٹوں پر پہلے مرحلے کی رائے دہی

,

   

میدان میں اترے788امیدواروں کا قسمت کافیصلہ کرنے کے لئے یکم ڈسمبر کے روز رائے دہندوں کو شام 5بجے تک اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کاموقع دیاگیاہے۔


گاندھی نگر۔گجرات اسمبلی انتخابات کے لئے پہلے مرحلے کی رائے دہی جمعرات کے روز صبح 8بجے سے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان میں شروع ہوئی ہے۔

سیاسی جماعتوں کے مستقبل کا فیصلہ 2کروڑ رائے دائے دہند آج کریں گے جس میں 89اسمبلی حلقہ جات کو کچ‘ سوراشٹرا اور جنوبی گجرات پر مشتمل 19اضلاعوں میں پھیلے ہوئے ہیں۔

جملہ2,39,76,670رائے دہی ہندے میدان میں اترے788امیدواروں کا قسمت کافیصلہ کرنے کے لئے یکم ڈسمبر کے روز شام 5بجے تک اپنا حق رائے دہی کے استعمال کے ذریعہ کریں گے۔

جملہ مرد رائے دہندہ1,24,33,362ہیں جبکہ خاتون ووٹرس کی تعداد 1,15,42,811اورتیسری جنس کے رائے دہندے497پر مشتمل ہیں۔ پی ڈبلیو ڈی ووٹرس 4لاکھ سے زائد ہے جو اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے اہل ہیں۔

تقریبا9.8لاکھ سینئر سٹیزنس ووٹرس(80+) ہیں اور 10,000کے قریب وہ رائے دہندہ ہیں جس کی عمر 100یااس سے زائد ہے ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔ ای سی کے بموجب 5,74,560کے قریب 18سے 19سال کے ووٹرس ہیں جبکہ 99سال کی عمر کے 4945ووٹرس ہیں۔

اس کے علاوہ 163این آ ر ائی ووٹرس ہیں جس میں سے 125مرد اور38خواتین ہیں۔جملہ ووٹنگ مراکز14382ہیں جس میں سے 3311شہری اور 11,071دیہی علاقوں میں ہیں۔

بی جے پی کی ساتویں معیاد درج کرانے کے لئے وزیراعظم نریندر مودی او ر ہوم منسٹر امیت شاہ نے ریاست میں روڈ شوز او رریالیاں کی ہیں۔

اس کے علاوہ بی جے پی صدر جے پی نڈا‘ چیف منسٹر اترپردیش‘ ہماچل پردیش‘ آسام‘ گوا‘ یونین منسٹرس سمریتی ایرانی‘ مانسوکھ منڈا ویا‘ پرشوتم روپالا‘ روی شنکر پرساد‘ پیوش گوئل‘ نتن گڈگری کیع الوہ دیگر نے پہلے دور کے الیکشن کے لئے پارٹی کی مہم میں حصہ لیاہے۔

بی جے پی یوا مورچہ صدر تیجسوی سوریا‘ اور قائدین منوج تیواری‘ روی کشن بھی پارٹی امیدواروں کے لئے مہم چلائی ہے۔ کانگریس صدر ملکا ارجن کھڑگے اورراجستھان چیف منسٹر اشوک گہلوٹ بھی کانگریس پارٹی کے اہم مہم کاروں میں شامل تھے۔

ریاست میں دو ریالیوں سے راہول گاندھی نے خطاب کیاہے۔ دہلی چیف منسٹر اروند کجریوال اورپنجاب چیف منسٹر بھگوت مان نے بھی ریاست میں اے اے پی کے لئے مہم چلائی اور بے شمار وعدے کئے ہیں۔

اہم امیدواروں میں گجرات کے چیف منسٹر بھوپیندر پٹیل گھاٹ لوڈیا سے مقابلہ کررہے ہیں‘ جبکہ اے اے پی چیف منسٹر امیدوار اسودن گدھوی کھمبالیا سے کانگریس کے سابق لیڈر او ربی جے پی امیدوار ہاردیک پٹیل ویرم گام‘کانگریس کے سابق لیڈر او ر اب بی جے پی امیدوار الپیش ٹھاکرگاندھی نگر ساوتھ سے امیدوار ہیں۔ووٹوں کی گنتی 8ڈسمبر کے روز ہوگی اورہماچل پردیش کے ساتھ گجرات کے نتائج کا بھی اعلان کیاجائے گا۔