گجرات اسمبلی انتخابات کے لئے اے ائی ایم ائی ایم نے تین امیدواروں کے اعلان کیا

,

   

بی جے پی کی زیر اقتدار اس ریاست میں انتخابات ڈسمبر میں متوقع ہیں۔
احمد آباد۔ اے ائی ایم ائی ایم صدر اسدالدین اویسی نے اپنی پارٹی کے تین امیدواروں کا جو گجرات اسمبلی کے مجوزہ انتخابات میں مقابلہ کریں گے‘ ناموں کا اعلان کیاہے۔بی جے پی کی زیر اقتدار اس ریاست میں انتخابات ڈسمبر میں متوقع ہیں۔

کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے ریاستی یونٹ کے صدر صابر کابلی والا احمد آباد کے جمال پور کھادیا سے مقابلہ کریں گے‘ جوہا پورا علاقے میں عوام کی کثیرتعداد سے خطاب کرتے ہوئے اسدالدین اویسی نے یہ اعلان کیاہے۔

پارٹی کا دلت چہرہ کوشک پارمار دنیلیمڈا(ایس سی) سیٹ احمد آبادسے مقابلہ کریں گے جبکہ سورت ایسٹ سیٹ پر وسیم قریشی کے نام پا اعلان کیاگیاہے۔

جمال پور کھادیہ اور دنیلیمڈا کی سیٹیں فی الحال کانگریس کے قبضے میں ہیں وہیں سورت ایسٹ کی سیٹ پر بی جے پی نے جیت حاصل کی تھی۔

سال 2012میں ایک سابق کانگریس کابلی والا نے جمال پورکھادیہ سے مقابلہ کیاتھا جہا ں پر60فیصد مسلم آبادی ہے‘ کانگریس کے ٹکٹ دینے سے انکار کے بعد آزاد امیدوار کے طور پر انہوں نے الیکشن لڑا تھا۔

کابلی والا اور کانگریس کے سمیر خان پٹھان کے دوران میں ووٹوں کی امکانی تقسیم کے سبب بی جے پی کے بھوشن بھٹ نے یہاں سے جیت حاصل کی تھی۔ سال2017میں انہوں نے کانگریس امیدوار عمران کھیڈ ا والا کی حق میں اپنی امیدواری سے دستبرداری اختیار کی تھی جس کے بعد کھیڈا والا اس الیکشن میں کامیاب ہوئے تھے۔

اویسی نے اپنی تقریر میں آر ایس ایس سربراہ موہن بھگوت کے حال ہی میں دہلی میں مدرسہ او رمسجد کے دورے کو ”بی جے پی اور آر ایس ایس کا نیاڈرامہ“ قراردیاہے۔

اویسی نے کہاکہ ”کیا وہ گجرات فسادات کی متاثرہ بلقیس بانو سے ملاقات کی اور انہیں کہاکہ وہ ان کے ساتھ انصاف کو یقینی بنائیں گے؟ وہ لوگوں جنھوں نے عصمت ریزی کی اور دیگر کئی لوگوں کا قتل کردیا ان لوگوں کوگجرات کی بی جے پی حکومت آزاد کررہی ہے۔

کیابھگوان ان سے ملنے گئے؟نہیں‘ انہوں نے نہیں کیا“۔انہو ں نے کہاکہ جب دہلی میں بھگوات مدرسہ کا دورہ کررہے تھے‘ آسام کی حکومت مدرسوں کو منہدم کررہی تھی اور اترپردیش حکومت مدرسہ او روقف املاک کا ایک سروے شروع کیاہے تاکہ ”ایسی جائیدادوں کو چھین سکیں“۔