گجرات انتخابات:کھرگے نے لوگوں سےاپنا ووٹ دینے کا حق استعمال کرنے کی اپیل کی

   

نئی دہلی: کانگریسی صدر ملکارجن کھرگے نے جمعرات کوگجرات میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے ووٹروں سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔ کھرگے نے ٹوئیٹر پر لکھاکہ میں گجرات کے لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں پولنگ بوتھس پر پہنچیں اور ووٹ ڈال کر جمہوریت کے اس تہوار کو کامیاب بنائیں۔ گجرات کی عوام تبدیلی کے لیے متحدر ہیں۔کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے بھی ٹوئیٹ کر کے لوگوں سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہاکہ گجرات کے ترقی پسند مستقبل کے لیے بڑی تعداد میں ووٹ دیں اور جمہوریت کے اس تہوار کو کامیاب بنائیں۔