احمد آباد : گجرات مہسانہ ضلع جسل پور گاؤں میں خانگی تعمیراتی سائیٹ پر دیوار منہدم ہونے سے 9 ورکرس کی موت ہوگئی ۔ پولیس نے کہا کہ ملبہ کے نیچے دبے افراد کو نکالنے بچاؤ سرگرمیاں شروع کردی گئی ہیں ۔ امدادی و راحت ورکرس نے 9 نعشیں برآمد کرلی ہیں۔ ڈی ڈی او دفتر مہسانہ نے کہا کہ یہ واقعہ دن میں 1.45 بجے پیش آیا ۔ تقریبا 10 ورکرس کے ملبہ میں دبے ہونے کا شبہ تھا ۔ ضلع ڈیولپمنٹ آفیسر ڈاکٹر حسرت جاسمین نے بتایا کہ یہ خانگی کمپنی زیر تعمیر تھی ۔ 9 تا 10 افراد پھنسے ہونے کی اطلاع ہے ۔ کچھ نعشیں نکالی جاچکی ہیں۔ ایک 19 سالہ لڑکے کو ملبہ سے زندہ بچالیا گیا ہے ۔