گجرات میں اسلام کیخلاف توہین آمیز تبصرہ، نوجوان گرفتار

   

احمدآباد: پولیس نے گجرات کے نوساری سے ایک نوجوان کو گرفتار کیا۔ الزام ہے کہ نوجوان نے اسلام کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کیا تھا۔ اس کے بعد پولیس نے نوجوان کا موبائل فون بھی ضبط کر لیا ہے۔ پوچھ تاچھ جاری ہے۔ ملزم کی شناخت بلیمورہ تعلقہ کے بندر روڈ کے رہنے والے شیلیش سارنگ کے طور پر کی گئی ہے۔پولیس نے بتایا کہ ملزم شیلیش سارنگ کے خلاف جواہر روڈ کے رہنے والے ظہیر احمد کسلی نے شکایت درج کرائی تھی۔ بتایا گیا کہ ملزم نے ایک واٹس ایپ گروپ پر اسلام کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کیا۔ اس کے بعد بڑی تعداد میں لوگ تھانے پہنچ گئے۔بلیمورہ پولیس کے سب انسپکٹر کے ایم وساوا نے کہا کہ پورے علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے ہم مسلم لیڈران کے ساتھ میٹنگ کر رہے ہیں۔ ملزم نوجوان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔