پونے : گجرات ٹائٹنز آج آئی پی ایل میں پلے آف مرحلہ میں داخل ہونے والی پہلی ٹیم بن گئے جب اُنھوں نے دیگر ٹاپ ٹیم لکھنؤ سوپر جائنٹس کو 62 رنز سے شکست فاش دی۔کم اسکور کے اِس میچ میں لکھنؤ کی بیاٹنگ نے بدترین مظاہرہ کیا۔ گجرات کے 144/4 کے جواب میں لکھنؤ کی ٹیم محض 13.5 اوورس میں 82 پر آؤٹ ہوگئی۔ اُس کے آخری پانچ وکٹ 16 گیندوں کے فرق میں گرگئے۔ راشد خان نے 24 رنز دے کر 4 وکٹ لئے۔ قبل ازیں گجرات کو تیزی سے رنز بنانے میں مشکل پیش آئی کیوں کہ محسن خان اور اویس خان و دیگر نے کفایتی بولنگ کی۔شبھ من گل نے 63 ناٹ آؤٹ بنائے۔