گجرات کا نقلی آئی اے ایس آفیسر گرفتار

   

احمد آباد: سائبر کرائم سیل احمدآباد نے ٹروکالر ایپ پر ایک سینئر آئی اے ایس افسرکی نقالی کرنے کے الزام میں ایک فرد کوگرفتار کیا ہے، افسران نے منگل کو بتایا۔ مشتبہ شخص کی شناخت سدھاکر پانڈے ولد دلسنگر پانڈے کے طور پرکی گئی تھی، اس نے جھوٹی شناخت بنالی تھی اور اس کا غلط استعمال کرتے ہوئے اپنے رشتہ داروں کے لیے کچھ معروف کمپنیوں میں ملازمت حاصل کی تھی۔ دھوکہ دہی کی یہ حرکت سائبرکرائم سیل کو ملزم کی سرگرمیوں کے حوالے سے معلومات ملنے کے بعد سامنے آئی۔ حکام نے معاملے کی تحقیقات شروع کی ۔