گجویل میں خواجہ وراحت علی کی تہنیتی تقریب کا انعقاد

   

گجویل : 11جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاست تلنگانہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹ صدر کی حیثیت سے متفقہ طور پر خواجہ وراحت علی منتخب ہونے پر گجویل جرنلسٹ ویلفیر سوسائٹی صدر سریندر کے علاوہ گجویل پریس کلب کے اشتراک سے کل شام 8بجے مستقر گجویل کے ملا ریڈی گارڈن فنکشن ہال میں گجویل جرنلسٹ ویلفیر سوسائٹی صدر مسٹر سریندر کی صدارت میں تہنیتی تقریب منعقد ہوئی ۔ اس تقریب میں میدک ایم ایل سی یادو ریڈی ، سابق ریاستی فارسٹ ڈیولپمنٹ کارپوریشن چیرمین پرتاپ ریڈی، سابق گجویل مارکٹ کمیٹی چیرمین سرینواس ، گجویل میونسپل چیرمین راج مولی ، وائس چیرمین ذکی الدین ،مشہور گلوکار شیخ بابا ، جیاراج کیع لاوہ سدی پیٹ (JUWS) صدر رنگاچاری اور مختلف ٹیچرس یونینوں کے صدور اور حلقہ اسمبلی گجویل سے تعلق رکھنے والے اردو اور تلگو صحافیوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ اس تقریب سے صدر خواجہ وراحت علی نے خطاب کرتے ہوئے صحافیوں کو مشورہ دیا کہ پیشہ صحافت سماج میں ایک باوقار پیشہ مانے جانے کے علاوہ صحافت جمہوریت کا چوتھا ستون ہے جسکی ذمہ داری نبھانا ہر صحافی کا فریضہ ہے ۔ بعدازاں نومنتخب صدر TUWS کو یونینوں کی جانب سے تہنیت پیش کرنے کے علاوہ بکثرت گلپوشی اور شالپوشی کرنے کے علاوہ نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔