گجویل میں مختلف حادثات میں تین افراد ہلاک

   

گجویل 22 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حلقہ گجویل میں مختلف واقعات میں تین افراد کی موت واقع ہوگئی ۔ تفصیلات کے بموجب رائے پول منڈل کے موضع اناج پور کا رہنے والا 29 سالہ شیو کمار بذریعہ موٹر سائیکل کسی کام کی غرض سے رائے پول منڈل آیا تھا ۔ جب کام ختم ہونے پر واپس اپنے گھر اناج پور جانے کے دوران کل شام دیر گئے تالاب کے قریب اس کی تیز رفتار موٹر سائیکل مخالف سمت سے آنے والے ٹریکٹر سے ٹکرا جانے کے سبب شیوا کمار شدید زخمی ہوگیا جس کو بغرض علاج گاندھی ہاسپٹل منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستہ ہی میں دم توڑ دیا ۔ سب انسپکٹر رائے پول شیخ محبوب نے اس سلسلہ میں ا یک مقدمہ درج رجسٹر کرتے ہوئے مصروف تحقیقایت اور ایک واقعہ توپران منڈل کے موضع باواپور میں پیش آیا ۔ تفصیلات کے بموجب موضع یاواپور کا رہنے والا 18 سالہ شرت کمار چند دنوں سے کام کاج چھوڑ کر آوارہ گردی کر رہاتھا اور کسی نہ کسی بہانے گھر میں جھگڑے کیا کرتا تھا ۔ چنانچہ والدین نے بیزار ہوکر شرت کمار کو ڈانٹ ڈپٹ کرنے کے علاوہ پٹائی بھی کی ۔ انہی وجوہات کی بناء شرت کمار نے دلبرداشتہ ہوکر گھر میں موجود کیڑے مار دوا کا استعمال کرلیا ۔ جس کو افراد خاندان نے شہر حیدرآباد کے ایک پرائیویٹ ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا اور وہ دوران علاج جانبر نہ ہوسکا ۔ توپران سب انسپکٹر مسٹر سبھاش نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا اور ایک حادثہ منوہرآباد منڈل مستقر میں پیش آیا ۔ اسی گاؤں کا رہنے والا 75 سالہ ملاریڈی اپنی موپیڈ گاڑی پر آج صبح کے اولین ساعتوں میں منوہرآباد قومی شاہراہ پر یو ٹرکن پاس کر رہا تھا کہ ایک تیز رفتار موٹر سایئکل سے اس کی موپیڈ ٹکرا جانے کے سبب شدید زخمی ہوگیا ۔ جس کو دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ فوت ہوگیا ۔