گجویل واقعات: غیر جانبداری اور شفافیت کیساتھ تفتیش جاری: پولیس کمشنر

   

8 مقدمات درج، 17 ملزمین گرفتار، عام زندگی بحال، پولیس کا وسیع بندوبست، افواہوں پر دھیان نہ دینے عوام سے اپیل

سدی پیٹ 6جولائی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پولیس کمشنر این شویتا کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گجویل ٹاؤن میں دو تین دن پہلے پیش آئے واقعات کے سلسلے میں 8 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ مقدمات کی تفتیش کو تیز کرنے کے لیے ہر کیس کے ہر پہلو سے جانچ کی جارہی ہے اور ہر کیس کے لئے الگ سے ایک تفتیشی افسر مقرر کیا گیا ہے اور ملزمان کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ مقدمات کی تفتیش شفافیت اور غیر جانبداری سے کی جارہی ہے، اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مقدمات میں شواہد اکٹھے کررہے ہیں۔ انھوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی ہیکہ ملزمان کو فوری طور پر شناخت کرکے گرفتار کیا جائے۔ گجویل شہر میں لوگ پرامن ماحول میں اپنے کاموں میں مصروف ہوچکے ہیں اور پروگراموں کا انعقاد کر رہے ہیں۔ کمشنر نے کہا کہ امن و امان پر سمجھوتہ کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اور مقدمات میں ملوث ملزمان کو بغیر کسی رکاوٹ کے گرفتار کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گجویل ٹاؤن کے آس پاس کے علاقوں میں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو روکنے کے لیے 500 پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ مذکورہ کیسز میں اب تک 17 ملزمان کی شناخت کرکے گرفتار کیا گیا ہے اور انہیں عدالتی تحویل پر بھیج دیا گیا ہے۔گجویل ٹاؤن واقعہ میں درج مقدمات کی تفصیلات کے مطابق

  1. کرائم نمبر 315/2023 U/Sec 294, 294 {b], 295 {A}, 504 IPC۔
  2. کرائم نمبر 316/2023 U/Sec 341, 324, 294 [b}, 295 {A},143 R/w 149 IPC۔
  3. کرائم نمبر 317/2023 U/Sec 188, 143, 307 R/w 149 IPC۔
  4. کرائم نمبر 318/2023 U/Sec 153 {A}, 188, 353, 143 r/w 149 IPC
    کرائم نمبر 319/2023 U/S 188, 341, 143, r/w 149 IPC
  5. کرائم نمبر: 320/2023 U/Sec 153-A, 188, 295-A, 143 r/w 149
  6. کرائم نمبر. 321/2023 U/ Sec 188,341,353,143, R/w 149 IPC
    8۔کرائم نمبر Cr.No 322/2023 U/sec 188,341,143 R/w 149 IPC
    مذکورہ مقدمات میں گرفتار ملزمان کی تفصیلات کے مطابق 1. محمد عمران ولد نذیر عمر 24 سال پیشہ ویلڈنگ کا کام گاؤں سنگا پور منڈل گجویل، 2. محمد عقیل ولد ظہیر، عمر 25 سال، گاؤں سنگا پور، منڈل گجویل، 3. محمد ظہیر ولد سلیمان، عمر 51 سال، گاؤں سنگا پور، منڈل گجویل، 4. موشنم کرناکر گوڈ ولد عالیا،، عمر 25 سال، گاؤں برگوپلی۔ 5. مٹن مہیپال ولد ملئیا عمر 30 سال، گاؤں گورارام۔ 6. کشامائینا نوین گاؤڈ عرف دہلی نوین ولد یادیہ، عمر 23 سال،ساکن گجویل ٹاؤن ، 7. گچھو بائی مہیش گوڑ ولد بوچچا گوڑ، عمر 33 سال، گجویل ٹاؤن، 8. گو جیٹی سائتیجا ولد گو جیٹی سری نیواس عمر 20 سال، گاؤں پرجن پور منڈل گجویل۔ 9. محمد غوث والد جہانگیر عمر 22 سال، رہائش گجویل ٹاؤن۔ 10. محمد قادر ولد یوسف، عمر 32 سال، گاؤں سنگا پور، منڈل گجویل۔ 11. محمد نعیم والد غنیم، عمر 20 سال، گجویل ٹاؤن کا رہائشی۔ 12. دیولاپلی منوہر یادو ولد سیدایاہ، عمر، 25 سال، گاؤں متراج پلی، منڈل گجویل۔ 13. کیلاسا سریکانت ولد وینکٹایا عمر 36 سال گاؤں بیجگاما منڈل گجویل موجودہ رہائش گاہ بھارت نگر گجویل ٹاؤن۔ 14. انتا نگری گنیش ولد رامولو، عمر 34 سال، گاؤں ٹینکمپیٹا، منڈل رائپول۔ 15. رامولو ولد گنگشیٹی رویندر، عمر 39 سال، پوٹا پرتھی سائی بابا مندر، گجویل ٹاؤن کے رہنے والے۔ 16. سنکاری بالکمار ولد اومئیا، عمر 46 سال، شیواجی اسٹاچ گجویل ٹاؤن کے قریب رہائش پذیر۔ 17. پیٹلا کمار عرف ڈی جے کمار، ولد ملئیا، عمر 43 سال، رہائشی گجویل ٹاؤن پر دیوانی مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ پولیس کمشنر این۔ شویتا، آئی پی ایس، انھوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر افواہوں پر یقین نہ کریں۔