گرام پنچایت کے ترقیاتی کاموں سے متعلق شعور بیداری اجلاس

   

سرپور ٹاؤن /17 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپو رٹاؤن منڈل ڈیولپمنٹ آفس میں ایم پی ڈی او راجیشور نے گرام پنچایت سکریٹری کرشنا مورتی کے ساتھ مل کر ایم پی ڈی یو راجیشور نے منڈل کے تمام گرام پنچایت سکریٹری کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی ترقیاتی کاموں اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق تجویز تیار کرنے کا مشورہ دیا گیا۔ اس کے علاوہ اپنے اپنے گرام پنچایتوں میں محلے واری سطح پر ترقیاتی کاموں کی تجویز تیار کرنے کا بھی مشورہ دیا۔ تاکہ زیادہ سے زیادہ عوامی ترقیاتی کاموں کو انجام دیا جا سکے۔ اس موقع پر گرام پنچایت سطح پر عوامی ترقیاتی کاموں کو کس طرح حل کرنے سے متعلق شعور بیداری مہم سے متعلق تفصیلی طور پر روشنی ڈالی گئی۔

فلاحی اسکیموں کی کامیابی کو یقینی بنانے عہدیداروں کو ہدایت
نارائن پیٹ 17/جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع کلکٹر نارائن پیٹ مسٹر کویا سری ہرشا آئی اے ایس نے ضلعی عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے ذریعہ نافذ کردہ فلاحی اسکیموں کی کامیابی کو یقینی بنائیں۔ منگل کو ضلع کلکٹر کے چیمبر میں نیتی آیوگ کے پروگرام کے تحت نروا منڈل کے عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ ہوئی۔