گرفتار ملزم کا سابق جاپانی وزیراعظم کو ہلاک کرنے کی کوشش کا اعتراف

   

ٹوکیو : جاپان کے سابق وزیراعظم شنزو آبے جمعہ کی صبح ہونے والے قاتلانہ حملے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ہیں۔ دوسر ی طرف جاپانی پولیس نے جمعہ کو کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم شنزو آبے پر فائرنگ میں ملوث مشتبہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ وہ آبے سے ناراض ہے اور انہیں قتل کے ارادے سے نشانہ بنایا تھا۔جاپانی براڈکاسٹنگ کارپوریشن کے مطابق مشتبہ شخص جس کے بارے میں بتایا گیا تھا کہ وہ میری ٹائم سیلف ڈیفنس فورسز کا سابق رکن تھا پولیس کی حراست میں ہے۔آبے کو جمعہ کو مغربی شہر نارا میں انتخابی مہم کے موقع پرتقریر کے دوران گولی ماری گئی تھی۔ انہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔جاپانی میڈیا نے سابق وزیر اعظم شنزو آبے کو گولی مارنے کے لمحے کے ویڈیو کلپس نشر کیے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بندوق بردار شخص انہیں پیچھے سے گولی مار رہا ہے۔