گروپ ون امتحانات کا پرامن انعقاد

   

میدک11/جون(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع میدک میں TSPS گروپ ون کے ابتدائی امتحانات پر امن طور پر منعقد ہوے کوء ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا پورے ضلع میں ان امتحانات کے لئیے 7 مراکز قائم کئے گئے تھے 3293 اْمیدواروں کے منجملہ 2159 امیدواروں نے اپنا امتحان لکھا۔1134 امیدوار غیر حاضر رہے شریک فیصد 65.56 رہا ضلع کلکٹرمیدک مسٹر راجرشی شاہ اور مہتمیم پولیس محترمہ پی روہنی پریہ درشنی نے میدک ٹاون۔نرساپور ٹاؤن اور توپران کا دودہ کرتے ہوے امتحانی مراکز کا معائنہ کیا

یلاریڈی میں قومی لوک عدالت کا انعقاد
یلاریڈی /11 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی منصف کورٹ حدود میں ہفتہ کو منعقدہ لوک عدالت میں مختلف محکمہ جات سے متعلقہ 492 مقدمات کو حل کرلیا گیا ۔ منصف مجسٹریٹ ہریکا نے مزید بتایا کہ 82 کریمنل مقدمات کی جرمانہ رقم 89 ہزار روپئے محکمہ آبکاری کے آٹھ مقدمات کی جرمانہ رقم 40 ہزار روپئے اور دیگر پی ٹی مقدمات 394 پر 40 ہزار 50 روپئے بینک سے متعلقہ مقدمات آٹھ میں ریکوری رقم چار لاکھ تین ہزار روپئے جرمانہ رقم عائد کرنے حل کرلیا گیا ۔ اس کے علاوہ تین مقدمات میں میاں بیوی میں سمجھوتہ کرواکر دونوں کو ملا دیا گیا ۔ اس موقع پر وکلاء میں سرینواس ، ستیش کمار ، پنڈری ، سریکانت ، ناگم ، سائی با با اور دیگر موجود تھے ۔