گروپ 1 پریلمس امتحان او ایم آر پر مبنی آف لائن موڈ میں ہوگا

   

حیدرآباد ۔ 3 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن نے کل اعلان کیا کہ گروپ 1 پریلمنری امتحان او ایم آر پر مبنی آف لائن موڈ میں منعقد کیاجائے گا ۔ عہدیداروں نے کہا کہ اعلامیہ نمبر 02/2024 مورخہ 19 فروری 2024 پر گروپ 1 سروسیس کیلئے درخواست دینے والے امیدواروں کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ گروپ 1 پریلمنری ٹسٹ ( آبجکٹیو ٹائپ ) جو 9 جون 2024 کو منعقد ہوگا ۔ او ایم آر پر مبنی آف لائن موڈ میں منعقد کیا جائے گا ۔ یہ امتحان 150 آبجکٹیو ٹائپ سوالات کے ایک پرچہ پر مشتمل ہوگا ۔ جس کے ہر سوال کیلئے ایک نشان ہوگا ۔ اس کا وقت ڈھائی گھنٹے اور یہ تین زبانوں ۔ انگلش ، تلگو اور اردو میں منعقد ہوگا ۔۔