گروپ 3 کی 365 جائیدادوں کیلئے اعلامیہ جاری

   

حیدرآباد /30 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) تلنگانہ میں ملازمتوں کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے ۔ کل گروپ 2 کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ۔ آج تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن نے گروپ 3 کی 1365جائیدادوں پر تقررات کیلئے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے ۔ اہل امیدوار 24 جنوری تا 23 فروری تک آین لائن میں درخواستیں داخل کرسکتے ہیں ۔ واضح رہے کہ گروپ 1 ، گروپ 4 کی جائیدادوں پر تقررات کیلئے پہلے ہی نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔ گروپ 1 پریلمنری کے عنقریب نتائج جاری ہونے والے ہیں ۔ ہاسٹل وارڈن ہارٹیکلچر وٹینری محکمہ جات میں بھی مخلوعہ جائیدداوں پر تقررات کئے جارہے ہیں ۔ اس کے علاوہ پولیس ریکورمنٹ بورڈ کی جانب سے ایس آئی اور کانسٹیبلس کی جائیدادوں پر تقررات کا عمل جاری ہے ۔ پولیس تقررات کیلئے فزیکل ایونٹس جاری ہیں ۔