حیدرآباد ۔ 15 اکٹوبر (سیاست نیوز) گروپ I پریلمنری امتحان 16 اکٹوبر کو صبح 10:30 سے دوپہر ایک بجے تک منعقد ہوگا ۔ تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کی جانب سے ریاست بھر میں 1019 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ گروپ I امتحان کیلئے 3,80,202 امیدواروں نے درخواستیں داخل کی ہیں۔ آئندہ سال جنوری یا فبروری میں مین امتحان ہوگا۔ 16 اکٹوبر کو صبح 8:30 بجے سے امیدواروں کو امتحانی مراکز میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔ 15 منٹ قبل گیٹس بند کردیئے جائیں گے۔بائیو میٹرک سسٹم کے تحت امیدواروں کی حاضری درج کی جائے گی۔ حاضری کی تفصیلات کو مین امتحان میں جوڑ کر دیکھا جائے گا۔امیدواروں کیلئے لازمی ہیکہ وہ ہال ٹکٹ کے علاوہ پاسپورٹ، پیان کارڈ، ووٹر شناختی کارڈ، آدھار، ڈرائیونگ لائسنس جیسے کوئی ایک شناختی کارڈ اپنے ساتھ رکھیں۔ ساتھ ہی امیدوار کو ہال ٹکٹ پر اپنی تصویر چسپاں کرتے ہوئے دستخط کرنا چاہئے۔ موبائیل فون، ٹیاب، پین ڈرائیو، بلوٹوتھ، واچ، کیالکولیٹر، ویالٹ، نوٹس، ریکارڈنگ کرنے والی اشیاء امتحانی ہال میں لے جانا ممنوع ہے۔ جویلری اور شوز نا پہنے، ہاتھوں اور پیروں میں مہندی اور ٹاٹو لگانے کی بھی اجازت نہیں ہے۔