گروگرام۔ چار لوگوں نے 3ہزار روپئے کے لئے پیٹائی کی‘ دلت شخص کی اسپتال میں موت

,

   

انسپکٹر راہول دیو ایس ایچ او بیلاس پور پولیس اسٹیشن نے کہاکہ ”پوسٹ مارٹم کے بعدنعش ہم نے ورثہ کے حوالے کردیاہے۔ ملزمین فرار ہیں مگر ہماری ٹیمیں انہیں تحویل میں لینے کے لئے دھاوے انجام دے رہے ہیں اور وہ بہت جلد گرفتا ر کرلئے جائیں گے“۔


گروگرام۔بیلاس پور علاقے کے گھوش گڑھ گاؤں میں ایک33سالہ دلت کی چار لوگوں نے محض3000روپئے کے لئے مبینہ پیٹائی کی ہے اور اس کی اگلے روز موت ہوگئی‘ پولیس نے یہ جانکاری دی ہے۔

منگل کی رات کو ملزمین نے متوفی کی لاٹھیوں کے ساتھ پیٹائی کی اور اس کے گھر کے باہر چھوڑ کر چلے گئے۔ علاج کے دوران اس کی چہارشنبہ کے روز موت ہوگئی ہے۔ پولیس کے بموجب متوفی اندر کمار ایک کرانہ کی دوکان گھوش گڑھ میں اپنے مکان سے چلاتا تھا۔

برقی کا بل ادا کرنے کے لئے چار دن قبل ساگر یادو نامی اسی گاؤں کے ایک شخص نے متوفی کو قرض دیاتھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اندر نے19000میں سے3000روپئے خرچ کرلئے اور برقی کا بل ادا کرنے سے قاصر رہا۔


متوفی کے والد دیپ چند کی جانب سے کی گئی شکایت کے مطابق ساگر ان کے گھر آیا اور باقی 16000روپئے لیئے اورجلد سے جلد 3000روپئے واپس لوٹے کا اندر کو انتباہ دے کر چلاگیا۔

دیپا چند پولیس کے بموجب اپنے شکایت میں کہاکہ ”منگل کی رات سانگر نے گاؤں کی مندر کے قریب میرے بیٹے کو بلایا۔ ساگر نے 7:30بجے کے قریب میرے فون پر کال کیا اور کہاکہ او رکہاکہ اندر نے کل مجھے پیسے واپس لوٹنے کی بات کہی تھی‘ اور اگر وہ پیسے نہیں دیتا ہے تو جومجھے میں نے پیسے دئے ہیں وہ واپس دینے ہوں گے۔

میں راضی ہوگیا‘ ایک گھنٹہ بعد ساگر اورتین دیگر اس کے ساتھ درد کی حالت میں تڑپتا میرے بیٹے کوگھر کے باہر چھوڑ کرچلے گئے۔

میرے بیٹے نے بتایاکہ گاؤں کے ساگر‘ آزاد‘ مکیش اور ہتیش لاٹھیوں سے پیٹا ہے“۔انہو ں نے مزیدکہاکہ ”ہم اس کو پٹوڈی اسپتال علاج کے لئے لے کر گئے جہا ں سے اس کو سیول اسپتال گروگرام منتقل کیاگیا‘ جہاں پر چہارشنبہ کے روز وہ زخمو ں سے جانبر نہ ہوسکا“۔

شکایت کے بعد جمعرات کی صبح ایک ایف ائی آر ساگر‘ آزاد‘ مکیش اور ہتیش کے خلاف میں ائی پی سی کی دفعہ 302اور ایس سی ایس ٹی ایکٹ کے تحت بیلاس پور پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی ہے۔

انسپکٹر راہول دیو ایس ایچ او بیلاس پور پولیس اسٹیشن نے کہاکہ ”پوسٹ مارٹم کے بعدنعش ہم نے ورثہ کے حوالے کردیاہے۔ ملزمین فرار ہیں مگر ہماری ٹیمیں انہیں تحویل میں لینے کے لئے دھاوے انجام دے رہے ہیں اور وہ بہت جلد گرفتا ر کرلئے جائیں گے“۔