فہرست رائے دہندگان میں اندراج کیلئے جملہ 5.95 لاکھ درخواستیں
حیدرآباد 27 اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : محبوب نگر ، رنگاریڈی ، حیدرآباد اور ورنگل ۔ کھمم ۔ نلگنڈہ گریجویٹ ایم ایل سی حلقہ جات کیلئے ووٹرس کے اندراج کی مہم عروج پر پہونچ چکی ہے ۔ اعداد و شمار کے مطابق مجموعی طور پر 5,94,976 لاکھ گریجویٹس نے ووٹر لسٹ میں اپنے نام درج کروانے فارم 18 کے تحت درخواستیں جمع کرائی ہیں ۔ انتخابی حکام کی جانب سے موصول شدہ درخواستوں کی جانچ پڑتال اور تصدیق کا عمل تیز رفتاری سے جاری ہے ۔ انتخابی حکام کے مطابق دونوں ایم ایل سی حلقوں میں ووٹر اندراج اور نا اہلی کے اعداد و شمار کچھ اسطرح ہیں ۔ محبوب نگر ۔ رنگاریڈی ۔ حیدرآباد حلقے کیلئے جملہ 2,65,110 لاکھ گریجویٹس نے دستاویزات جمع کروائے ۔ جانچ کے بعد 9995 درخواستوں کو فائنل ووٹر لسٹ کیلئے منظور کیاگیا ہے ۔ ضروری دستاویزات کی کمی یا خامیوں کی بنیاد پر 236 درخواستیں مسترد کی گئیں جبکہ ماباقی دیگر درخواستیں زیر تفتیش ہیں ۔ ورنگل ۔ کھمم ۔ نلگنڈہ حلقے کیلئے سب سے زیادہ 3,29,866 لاکھ درخواستیں موصول ہوئیں ۔ ابتدائی تصدیق کے بعد 38,909 گریجویٹس فائنل ووٹر لسٹ کیلئے اہل قرار پائے ہیں ۔ عہدیداروں نے 2419 درخواستوں کو نا اہل قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے ۔ جبکہ دیگر درخواستوں کی جانچ جاری ہے ۔ گریجویٹ ووٹر لسٹ میں ناموں کے اندراج کیلئے 6 نومبر تک مہلت ہے ۔ الیکشن کمیشن نے تمام گریجویٹس اور پہلے سے جن کے نام ووٹر لسٹ میں موجود ہے ان سے بھی اپیل کی کہ وہ دوبارہ اپنے ناموں کو درج کروانے کے عمل سے فوری استفادہ کریں ۔۔ 2/k/b