گریجویٹ ایم ایل سی نشست کیلئے 27 مئی کو رائے دہی

   

چیف منسٹر نے پارٹی قائدین کے ساتھ اجلاس منعقد کیا
حیدرآباد۔/15 مئی، ( سیاست نیوز) لوک سبھا انتخابات کی رائے دہی مکمل ہوتے ہی اہم سیاسی پارٹیوں نے نلگنڈہ ، کھمم اور ورنگل گریجویٹ ایم ایل سی نشست کے چناؤ پر توجہ مرکوز کی ہے۔ گریجویٹ ایم ایل سی نشست کیلئے 52 امیدوار میدان میں ہیں۔ پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ کو 11 امیدواروں نے اپنے نام واپس لئے۔27 مئی کو رائے دہی مقرر ہے جو صبح 8 تا شام 4 بجے رہے گی۔ نتیجہ کا 5 جون کو اعلان کیا جائے گا۔ اسی دوران چیف منسٹر ریونت ریڈی نے تینوں اضلاع کے قائدین کے ساتھ اجلاس منعقد کیا۔ انہوں نے تینوں اضلاع سے تعلق رکھنے والے قائدین کو ہدایت دی کہ وہ کانگریس امیدوار تین مار ملنا کی کامیابی کیلئے جدوجہد کریں۔ تینوں متحدہ اضلاع کے 34 اسمبلی حلقہ جات میں کانگریس کے 33 ارکان اسمبلی ہیں۔ چیف منسٹر نے کہاکہ ارکان اسمبلی اپنے اپنے حلقہ جات میں گریجویٹ رائے دہندوں سے ملاقات کرتے ہوئے کانگریس کی تائید کی اپیل کریں۔ بی آر ایس اور بی جے پی نے بھی اپنے امیدوار کھڑا کئے ہیں۔ بی آر ایس کے پی راجیشور ریڈی کے استعفی کے باعث یہ نشست خالی ہوئی ہے۔ راجیشور ریڈی نے اسمبلی الیکشن میں کامیابی کے بعد کونسل کی نشست سے استعفی دے دیا۔ تین مار ملنا گذشتہ انتخابات میں گریجویٹ نشست کیلئے بطور آزاد امیدوار مقابلہ کرتے ہوئے دوسرے نمبر پر رہے۔1