گریٹر حیدرآباد حدود میں کنٹینمنٹ زونس کی فہرست جاری

,

   

حیدرآباد۔ کورونا وائرس جہاں سارے ملک میں قہر ڈھا رہا ہے وہیں تلنگانہ میں بھی یہ تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے ۔ پازیٹیو کیسوں میں اضافہ حکومت کیلئے تشویش کا باعث بن گیا ہے ۔ خاص طور پر گریٹر حیدرآباد کے حدود میں بھی یہ وائرس پھیلتا جا رہا ہے ۔ شہر ی علاقوں میں اس وائرس کے پھیلاو سے عوام میں تشویش پیدا ہوگئی ہے ۔ حکومت کی جانب سے اب شہر میں کنٹینمنٹ زونس کی فہرست جاری کی گئی ہے ۔ حکومت کی فہرست کے مطابق چارمینار میں 31 ‘ چندرائن گٹہ میں 9 ‘ سکندرآباد میں 23 ‘ خیریت آباد میں 14 ‘ شیری لنگم پلی میں 10 ‘ کوکٹ پلی میں 9 ‘ ایل بی نگر میں 5 اور ملک پیٹ میں 6 کنٹینمنٹ زونس ہیں ۔ تاہم عوام اور حکومت کیلئے ایک قابل اطمینان بات یہ ہے کہ کورونا متاثرین کی صحتیابی کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ جہاں وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے وہیں متاثرین بھی زیادہ تعداد میں صحتیاب ہو رہے ہیں۔ واضح رہے کہ تلنگانہ اور حیدرآباد میں رات کا کرفیو برقرار ہے ۔