گریٹر حیدرآباد میں برقی کی مانگ میں زبردست اضافہ

   

400 میگاواٹ سے زیادہ طلب ، پچھلے سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا : مشرف فاروقی
حیدرآباد ۔ 18 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : گریٹر حیدرآباد میں برقی کی طلب میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے اور کئی نئے ریکارڈ قائم ہورہے ہیں ۔ 18 اپریل2024 کو گریٹر حیدرآباد میں 4053 میگاواٹ کی تازہ ترین طلب ریکارڈ کی گئی ۔ ماہ جنوری میں دیکھ بھال کے کاموں کی موثر تکمیل ، ملازمین سے انتظامیہ تک کی مسلسل چوکسی سپلائی کے مسائل کی فوری یکسوئی کی وجہ سے اس سیزن میں برقی کی کھپت اور ڈیمانڈ میں اضافے کے باوجود بلا وقفہ برقی کی سربراہی جاری ہے ۔ گذشتہ سال 19 مئی کو 3756 میگاواٹ کی سب سے زیادہ طلب ریکارڈ کی گئی تھی اور اس سال یکم اپریل کو 3832 میگاواٹ ریکارڈ کی گئی جو گذشتہ سال مئی کے ریکارڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا تھا ۔ مارچ 2022 کے مقابلے میں 2023 کی طلب میں صرف 2.5 فیصد اضافہ ہوا جب کہ 2024 میں 20.04 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔ جب کہ کھپت بھی 0.68 فیصد ہے ۔ جب کہ 2024 میں 24.52 فیصد درج ہوئی ۔ اپریل 2022 کے مقابلے میں 2023 میں صرف 1.81 فیصد زیادہ مانگ میں اضافہ ہوا جب کہ 17 اپریل 2024 میں 16.11 فیصد کا زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ ساوتھ تلنگانہ پاور ٹرانسمیشن کمپنی کے صدر نشین و منیجنگ ڈائرکٹر مشرف فاروقی نے کہا کہ حکومت تمام شعبوں کو موثر برقی سربراہ کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ جس پر برقی عہدیدار اور ملازمین چوکسی اختیار کرتے ہوئے کام کررہے ہیں ۔ صارفین کو برقی سپلائی کے جو بھی مسائل ہیں اس کو جنگی خطوط پر حل کیا جارہا ہے ۔۔ 2