گریک بارکلے آئی سی سی کے نئے چیئرمین بن گئے

   

دبئی ۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نیوزی لینڈ کے گریک بارکلے کو نیا چیئرمین منتخب کرلیا ہے۔بارکلے کا انتخاب ششانک منوہر کی جگہ کیا گیا ہے جو اس سال کے شروع میں اس عہدے سے سبکدوش ہو گئے تھے۔ نومنتخب چیئرمین آئی سی سی گریک بارکلے نے کہا ہے کہ آئی سی سی کا چیئرمین بننا میرے لئے باعث فخر ہے،آئی سی سی معاملات کو بہتر انداز میں حل کروں گا۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ کرکٹ کی بہتری کیلئے انتھک محنت کروں گا، کرکٹ کی بہتری کیلئے تمام کرکٹ بورڈز کے ساتھ مل کر کام کروں گا۔واضح رہے کہ گریک بارکلے2012 سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے ڈائریکٹر ہیں اور اس وقت انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے بورڈ میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کررہے ہیں۔ انہیں نیوزی لینڈ ٹیم کے ڈائریکٹر کا عہدہ چھوڑنا ہوگا جس کے بعد وہ نئے عہدہ کا جائزہ حاصل کریں گے ۔