گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1300 سے زیادہ ہندوستانیوں کو یوکرین سے نکالا گیا:وزیر خارجہ

   

کاٹنروسی حملے کے بعد یوکرین کی صورت حال سنگین ہوتی جا رہی ہے۔ ایسے میں ہندوستان کی جانب سے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے کہ وہاں پھنسے ہر ہندوستانی شہری کو جلد از جلد نکالا جاسکے۔ وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے آج کہا کہ ہندوستان نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں جنگ زدہ یوکرین سے 1,377 شہریوں کو نکالا ہے۔ سوشل میڈیا پر معلومات دیتے ہوئے وزیر خارجہ نے لکھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اب چھ پروازیں ہندوستان کے لیے روانہ ہوئی ہیں جن میں پولینڈ سے پہلی پرواز بھی شامل ہے۔ یوکرین سے مزید 1377 ہندوستانی شہریوں کو واپس لایا گیا۔ یوکرین میں ہندوستانی شہریوں کو نکالنے کے لیے شروع کیے گئے آپریشن گنگا کے تحت ہندوستان اگلے تین دنوں میں 26 سے زیادہ پروازیں چلا رہا ہے۔ یوکرین کے فضائی راستے بند ہونے کی وجہ سے رومانیہ، ہنگری، پولینڈ اور سلوواکیہ ریپبلک کے ہوائی اڈوں کو ہندوستانیوں کو نکالنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔