گلبرگہ(کرناٹک): گلبرگہ ضلع میں پیش آئے ایک افسوس ناک واقعہ میں ایک نوجوان لڑکا تالاب میں ڈوب گیا اور اس کے دوست اس کی ویڈیو بناتے رہے۔ ذرائع کے مطابق یہ واقعہ جمعہ کے دن پیش آیا جہاں یہ اپنے دوستوں کے ساتھ تالاب میں تیرنے کے لئے گیا تھا۔ متوفی کے نام جعفر ایوب جو اسی ضلع کے مجگوری علاقہ کا ساکن بتایا گیا۔ جعفر تیرنے کے لئے پانی میں چھلانگ لگا یا اور اس کے دوست اس کے تیراکی کی ویڈو بنانے لگے۔
22-year old drowns in a pond in #Karnataka's Kalaburgi, while his friends were busy filming a video of him drowning instead@NehaHebbs pic.twitter.com/2Xo65DX9yW
— Mirror Now (@MirrorNow) November 17, 2019
یہاں تک کہ وہ پانی میں بے قابو ہوگیا اور ڈوبنے لگا، مدد کیلئے اپنے ہاتھ بار بار پانی سے نکال رہا تھا لیکن اس کے دوست یہ حرکتیں تیراکی کا اسٹنٹ سمجھنے لگے اور ویڈیو بنانے میں مصروف رہے۔ ذرائع کے مطابق متوفی نوجوان تیراکی سے ناواقف تھا۔وہ تالاب میں چھلانگ لگادیا جس کے بعد یہ حادثہ پیش آیا۔وہ اپنے دس دوستوں کے ساتھ تیراکی کیلئے تالاب گیا تھا۔جب بہت دیر ہوگئی تو ایک دوست کو محسوس ہوا کہ وہ ڈوب رہا ہے تو اس نے اپنا ہاتھ بڑھا یا لیکن بہت دیر ہوچکی تھی اور وہ ڈوب گیا۔