گلبرگہ میں جشن رحمۃ اللعالمینؐ و تقسیم انعامات تقریب

   


حضرت سید شاہ علی الحسینی کو ’’شان گلبرگہ ‘‘اور کرنل پرکاش کو انمول رتن ایوارڈ
گلبرگہ 6اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بہمنی فائونڈیشن قلعہ گلبرگہ کے زیر اہتمام اتوار کو بمقام صباء گارڈن فنکشن ہال ہاگرگہ روڈ گلبرگہ جلسہ جشن رحمت العالمین ﷺ کا انعقاد عمل میں لایاگیا۔ اس موقع پرانمول رتن ایورڈ س ا ور تقسیم انعامات برائے قرآن خوانی، قرأت کلام پاک، اذان، نعت خوانی تقریری،تحریری وسیرت کوئیز مقابلہ جات کی تقسیم عمل میں لائی گئی ۔ ان مقابلہ جات میں22 ہائی اسکولس اور ڈگری کالجس کے طلبا و طالبات نے حصہ لیا تھا۔ اس جلسہ کی صدارت قاضی رضوان الرحمن صدیقی مشہود ، بانی و صدر بہمنی فاؤنڈیشن قلعہ گلبرگہ نے کی۔ جب کے جلسہ کی سرپرستی حضرت سیدشاہ علی الحسینی علی بابا پرو چانسلر خواجہ بندہ نوازیورنیورسٹی گلبرگہ نے کی۔ حضرت ڈاکٹر شاہ محمد افضل الدین جنیدی سراج بابا قبلہ سجادہ نشین بارگاہ شیخ دکن ؒعزت مآب حضرت یدا للہ حسینی نظام بابا قبلہ جانشین سجادہ نشین بارگاہ روضہء خرد ،قاضی محمد حفظ الحسن شاہد صدیقی ، لفٹننٹ کرنل ڈاکٹر پرکاش بی حادی منی ، ڈاکٹر حامد فیصل صدیقی ،عمر احمد شفیق ،معتمد عمومی کل ہند مجلس تعمیر ملت حیدرآباد، فادر اسٹونی لوبو گرمت سنگھ سلوجہ اورسید شہباز حسینی نے بحیثیت مہمانان اعزازی اس اہم جلسہ میںشرکت کی۔محمد عزیر کی قرأت کلام پاک اورانل کمار چوہان کی جانب سے نعت شریف اورکمسن طالب علم حسیب خان کی اذان سے جلسہ کا آغاز ہوا۔بعد ازاں طالبہ ذویا فاطمہ کی تقریر کے بعد نازنین بیگم معہ گروپ بی بی رضا گرلز اسکول کی طالبات نے بہترین انداز میں کلام اقبال پیش کیا۔طالبات ذویا نازنین ہیومین ایج اسکول, فاریہ تحریم الشارع کالج اوربی بی عائشہ یونیورسل اسکول نے زبان اردو،کنڑا اور انگریزی میں سیرت رسولؐ کے حوالے سے اپنے خیالات کااظہارکیا۔محترمہ لبنی ثمرین نے بحسن خوبی نظامت کے فرائض انجام دیے، سیدہ صفورہ تاذین سیدہ حذیفہ سمیرہ نے ”لایف ٹائیم اچیومینٹ ایوارڈز” اور ”گلبرگہ انمول رتن ایورڈز ”کی کارورائی کو بہتر طور پر انجام دیا۔اس موقع پر حضرت علی بابا قبلہ و حضرت سراج بابا قبلہ کی خدمت میں ”شان گلبرگہ” و” تاج گلبرگہ” ایوارڈس پیش کئے گئے۔سینئر ایڈوکیٹ سپریم کورٹ راجہ وینکٹ پانانیک ، الحاج محمد ضیاء الدین نیر صاحب صدر کل ہند مجلس تعمیر ملت حیدرآباد،الحاج محمد عبدالمجید انجینئر اورڈاکٹر اسلم سعید کوسماج کے لئے ان کی شاندارو بے مثال خدمات کے عوض انہیں لائف ٹائیم اچیومینٹ ایوارڈس سے نوازا گیا۔سال 2022کے” گلبرگہ انمول رتن” ایوارڈس سے لیفٹننٹ کرنل شری پرکاش بی حادی منی ڈاکٹر قاضی حامد فیصل صدیقی ،ڈاکٹر زیبا پروین ،پرنسپل بی بی رضا ڈگری کالج, ڈاکٹر تنویر جمال صاحبہ چیف ٹرسٹی سٹی اکیڈیمی گروپ آف انسٹیٹیوٹ ڈاکٹر وانی شری ڈین ڈپارٹمنٹ آف ٹوریزم بسوا یونیورسٹی، کوشر سلطانہ صاحبہ صدر معلمہ کے پی اسکول,سید مظہر حسین ایڈوکیٹ,منظور وقار,چاند اکبر سینئر صحافی,افتخار احمد خان,قاضی انور,واجد اختر صدیقی,سید ضمیر حسین, ڈاکٹر رحمن پیٹل، سید نور علی سہوکار,محمد یوسف پیٹل اورمحمد شعیب قاضی کو ان کی مختلف شعبوں میں بہترین خدمات کے اعتراف کے طور پر نوازا گیا۔اس موقع پر مختلف مقابلہ جات میں کامیاب طلباء و طالبات میں انعامات کی تقسیم عمل میں آئی۔