گلبرگہ میں ضلع انچارج وزیر پریانک کھرگے نےخواتین کے لئے مفت بس سفر کی حکومتی اسکیم کا افتتاح کیا

   

گلبرگہ ، 11 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حکومت کرناٹک کے اعلان کے بموجب11جون کوضلع گلبرگہ میں شہر کے کے ایس آر ٹی سی بس اسٹیانڈ پر پہنچ کر ضلع انچارج وزیر مسٹر ملیکارجن کھرگے نے خواتین کے لئے ریاست کی کے ایس آر ٹی بسوںمیں مفت سفر کرنے کی اسکیم کا افتتاح کیا ۔ مسٹر پریانک کھرگے جو صدر آل انڈیا کانگریس کمیٹی ڈاکٹر ملیکارجن کھرگے کے فرزند ہیں اور وزیر پنچایت و دیہی ترقیات کے وزیر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں انہوں نے اپنی افتتاحی تقریر میں کہا کہ انتخابات کے دوران کانگریسی قائدین کے وعدے کے مطابق کرناٹک میں کانگریس کی حکومت تشکیل پانے کے بعد ریاستی حکومت نے شکتی یوجنا کے تحت سرکاری ٹرانسپورٹ بسوں میں خواتین کے لیے مفت سفر کی اسکیم شروع کرکے وعدے کے مطابق کیا ہے، یہ وزیر پرینک کھرگے شہر کے مرکزی بس اسٹینڈ پر منعقدہ شکتی یوجنا کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کر رہے تھے۔انھوں نے کہا کہ ریاستی حکومت خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے کئی اسکیمیں شروع کر رہی ہے۔ شکتی یوجنا کو پہلی کوشش کے طور پر لاگو کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی 14.50 کروڑ خواتین اور ضلع کی 1.50 کروڑ خواتین اس اسکیم سے مستفید ہوں گی۔مسٹر پریا نککھرگے نے بتایا کہ پارٹی کے اقتدار میں آنے کے ایک ماہ کے اندر پانچ ضمانتوں کو نافذ کرنے کیلئے ایک روڈ میپ تیار کیا گیا ہے، جس کے لیے کم از کم 50,000 کروڑ روپے درکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی ایم سدارامیا اور ڈی سی ایم ڈی کے شیوکمار کے پاس مالی بوجھ کو سنبھالنے کا اختیار ہے چاہے یہ مالی بوجھ کتنا ہی کیوں نہ ہو اور ان منصوبوں کے نفاذ کے لئے درکار مالیاتی ایڈجسٹمنٹ یا مالیہ مہیا کرنے کیلئے ایک متبادل راستہ پہلے ہی تلاش کر لیا گیا ہے۔مسٹر کھرگے نے کہا کہ ریاست کے لوگوں کا مالی استحکام پانچ ضمانتوں پر عمل درآمد سے بنایا جائے گا۔اس موقع پر مسٹر پریانک کھرگے نے آر ٹی سی بسوںکیخواتین مسافروںمیں مفٹ بس ٹکٹس بھی تقسیم کئے ۔