گلزار حوض ، حسینی علم اور مغل پورہ کے علاقوں میں برقی شٹ ڈاؤن

   

حیدرآباد ۔ 27 ۔ نومبر : ( پریس نوٹ ) : اے ڈی ای الیکٹریکل سنٹرل بریک ڈاؤن سی تھری چارمینار کے بموجب 28 نومبر کو گھانسی بازار ، مرلی نگر ، بی بی بازار اور گلزار حوض برقی سب اسٹیشنوں کی مرمت و درستگی عمل میں آئے گی ۔ تفصیلات کے بموجب گھانسی بازار برقی فیڈر کے تحت آنے والے علاقہ جات جیسے گھانسی بازار ، ہائی کورٹ ، رکاب گنج ، مدینہ اور دیگر قریبی علاقوں میں صبح 11 تا ایک بجے دن برقی سربراہی مسدود رہے گی جب کہ مرلی نگر برقی فیڈر کے تحت آنے والے مختلف علاقہ جات جیسے مرلی نگر ، حسینی علم ، پرانا پل ، گولہ کھڑکی ، کبوتر خانہ ، دودھ باولی ، علاقوں میں صبح 11 تا ایک بجے دن جب کہ بی بی بازار فیڈر کے تحت بی بی بازار ، خیر آباد ، تالاب کٹہ اور مغل پورہ میں صبح 11-30 تا ایک بجے دن اور گلزار حوض فیڈر کے تحت ایک تا 3 بجے دن گلزار حوض ، پتھر گٹی ، چار کمان ، ماما جمیلہ پھاٹک ، مٹی کا شیر اور دیگر قریبی علاقوں میں برقی سربراہی مسدود رہیگی ۔۔