گلزار کو گیان پیٹھ ایوارڈ سے نوازا جائے گا

   

نئی دہلی: سنسکرت کے نامور اسکالر جگد گرو رام بھدراچاریہ اور اردو کے شاعر گلزار کو 58ویں گیان پیٹھ ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ ہفتہ کو گیان پیٹھ ایوارڈز کی جیوری نے سال 2023 کے 58ویں گیان پیٹھ ایوارڈز کا اعلان کیا۔ جس میں یہ ایوارڈ دو زبانوں کے نامور ادیبوں جگد گرو رام بھدراچاریہ (سنسکرت ادب) اور گلزار (اردو ادب) کودینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
ایئر ایشیا کوالالمپور سرویس شروع کرے گا
ترواننت پورم : ایئر ایشیا کا طیارہ 21 فروری کو کیرلا کے ترواننت پورم بین الاقوامی ہوائی اڈے سے ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور کے لیے سیدھی پرواز کرے گا۔ ہفتہ کے روز حکام کی طرف سے جاری کردہ ایک ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ایئر ایشیا برہاد 180 مسافروں کی گنجائش والے ایئربس320 طیارے کے ساتھ ترواننت پورم۔کوالالمپور سرویس چلائے گی۔