گل اور سارہ ایک ساتھ ، سوشل میڈیا پر تبصروں کا بازار گرم

   


ممبئی ۔کرکٹ اور بالی ووڈکے شائقین کے ہاتھوں ایک خبر لگی ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر تبصروں کا بازارگرم ہے کیونکہ بالی ووڈ اداکارہ اور سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کو ممبئی کے ایک ریسٹورنٹ میں ہندوستانی کرکٹر شبمن گل کے ساتھ دیکھا گیا تھا ، جبکہ پہلے افواہیں پھیل رہی تھیں کہ شبمن سابق کپتان سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ تنڈولکرکی محبت میں گرفتار ہیں لیکن اب شائقین اصل سارہ کا پتہ لگا ہے یہ بالکل مختلف سارہ ہے۔ مداحوں نے ممبئی کے ایک ریسٹورنٹ میں دونوں کی کھانے کی تصاویر اور ویڈیوز پر تبصرے کیے ہیں اور خبر پھیل رہی ہے کہ یہ دونوں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہیں ۔