دبئی۔ ہندوستانی اوپنر شبمن گل نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین ونڈے رینکنگ میں 45 مقام کی چھلانگ لگا کر 38 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔22 سالہبیٹر نے زمبابوے کے خلاف حال ہی میں ختم ہونے والی ونڈے سیریز میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ انہوں نے ہرارے میں کھیلے گئے آخری ونڈے میچ میں اس فارمیٹ میں اپنی پہلی سنچری (97 گیندوں پر 130) بنائی۔ دریں اثنا سابق کپتان ویرات کوہلی 744 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر برقرار ہیں۔ انہیں دورہ زمبابوے سے آرام دیا گیا تھا۔ہندوستانیکپتان روہت شرما بھی چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔ انہیں دورہ زمبابوے سے بھی آرام دیا گیا تھا۔تجربہ کار اوپنر شکھر دھون زمبابوے کے خلاف تین میچوں میں154 رنز بنانے کے باوجود ایک مقام کھسک کر 12 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ انہوں نے پہلے اور تیسرے ونڈے میں نصف سنچریاں بنائیںاور اب وہ ایشیاکپ میں توجہ کا مرکز ہیں۔پاکستانی کپتان بابر اعظم ونڈے بیٹنگ رینکنگ میں مجموعی طور پر891 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ ان کے بعد جنوبی افریقہ کے راسی وین ڈیر ڈوسن ہیں جن کے 789 ریٹنگ پوائنٹس ہیں۔بولروں کی فہرست میں نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ آل راؤنڈرز کی فہرست میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن بدستور پہلے نمبر پر ہیں۔
عبدالخالق کا شاندار مظاہرہ
حیدرآباد ۔چارمینار سی سی کے آل راونڈرڈ عبدالخالق خان نے حیدرآباد بالٹلنگ کے خلاف شاندار آل راؤنڈ مظاہرہ کیا ۔ انہوں نے 10 اوورس میں 33 رنز کے عوض 4 وکٹیں لینے کے علاوہ 12 گیندوں پر 12 رنز بناکر ایچ سی اے کے ناک آوٹ مقابلے میں اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم رول ادا کیا ۔