سری نگر : جموں و کشمیر کے پولیس سربراہ دلباغ سنگھ کا کہنا ہے کہ پاکستانی ایجنسیوں نے کشمیر میں ملی ٹنسی کی ایک نئی حکمت عملی اختیار کی ہے جس میں وہ چاہتے ہیں کہ بے گناہ شہریوں کا قتل ہوجائے لیکن قاتل نظر نہ آئے ۔ انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ لیکن قاتل قتل کرنے کے بعد بچ کے نکل جائے اس کی کوئی گنجائش نہیں ہے ۔موصوف ڈی جی پی نے ان باتوں کا اظہار جمعے کے روز ضلع اننت ناگ میں ایک تقریب کے حاشیئے پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔