گنگا جمنی ساحل پر سائبرین پرندوں کی آمد،ماحول خوشگوار

   

پریاگ راج:14 نومبر(سیاست ڈاٹ کام) سردی کی آہٹ شروع ہوتے ہی اترپردیش کے ضلع پریاگ راج میں گنگا۔جمنا اور سرسوتی کے سنگم ساحل پر سائبیرین پرندوں نے دستک دینے شروع کردی ہے ۔سنگم پر عقیدت مندوں کے ساتھ ساتھ ملک وبیرون ملکی سیاح بھی پہنچنے لگے ہیں۔سنگم پر بیرونی پرندوں کو پھدکتا دیکھ کر سیاح بھی لطف اندوز ہوتے ہیں۔ ان کے پہنچنے سے سنگم کی خوبصورتی کو چار چاند لگ جاتا ہے ۔ساحل پر صبح سے لے کر شام تک عقیدت مندوں اور سیاحوں کا ہجوم رہتا ہے ۔ شام ڈھلتے ہی یہاں کا نظارہ اور بھی دل ربا ہوجا تا ہے ۔سات سمندر پار کر کے آنے والے سائبیرین پرندوں کو گھاٹوں پر دیکھ کر سیاحوں کا دل مچل جاتا ہے ۔ماگھ میلا شروع ہوتے ہی سائبیرین پرندوں کی آمد یہاں شروع ہوجاتی ہے اور گرمی شروع ہوتے ہی اپنے وطن کو واپس لوٹ جاتے ہیں۔ یہ مہمان پرندے سوئٹیز لینڈ،سائبیریا،جاپان اور روس سمیت دنیا کے دیگر ٹھنڈے ممالک سے سردیوں میں سنگم کی جانب کوچ کرتے ہیں ۔گنگا کی لہروں پر انکے کھیلتا دیکھنے کے لئے دوردور سے سیاح یہاں آتے ہیں۔ اور گھنٹوں گھاٹوں پر بیٹھ کر ان پرندوں کو کھیلتا ہوا دیکھتے ہیں۔اتنا ہی نہیں لوگ ان کی مہمان نوازی بھی کوئی کسر نہیں چھوڑتے ہیں۔ کوئی انہیں بیسن کے سیو دیتا ہے تو کئی پپڑی کھلاتا ہے جسے یہ پرندے کافی شوق سے کھاتے ہیں۔آبی پولیس کے انچارج کڑی دین ایدو نے بتایا کہ ہر سال سنگم پہنچنے والے ان بیرونی مہمانوں کا جہاں سیاحوں کا بے صبری سے انتظار رہتا ہے وہیں ان کا کوئی نقصان نہ ہو اس کے لئے شکار پر پابندی لگائی گئی ہے ۔ساتھ ہی پولیس اور محکمہ جنگلات کی ٹیم بھی ساحل پر ان کی سیکورٹی کے لئے موجود رہتے ہیں۔