گنیش اتو تقاریب محدود انداز میں منعقد ہونگی : اندرا کرن ریڈی

   

حیدرآباد ۔وزیر انڈومنٹ اے اندرا کرن ریڈی نے آج عوام سے اپیل کی کہ وہ کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے مختصر و محدود انداز میں گنیش اتسو تقاریب کا اہتمام کریں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ہجوم اور گروپس کی شکل میں جمع ہونے سے گریز کریںا ور کورونا رہنما خطوط کی پابندی کی جائے ۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ وہ گنیش تقاریب کے دوران بھی گھروںمیں رہنے کو ترجیح دیں اور کورونا کی وباء کو مزید پھیلنے سے روکیں۔ انہوں نے کہا کہ گنیش مورتیوں کی تیاری میں ماحولیات کا خیال رکھنا بھی سب کیلئے ضروری ہے ۔ پولیوشن کنٹرول بورڈ کی جانب سے مٹی کی بنی ہوئی گنیش مورتیوں کی تقسیم عمل میں لائی جائیگی ۔