گوالیار ۔ ہندوستان کے کئی شہروں میں ان دنوں آلودگی خطرناک حد تک پہنچ چکی ہے۔ اس کے ساتھ ہی دہلی اور این سی آر کے علاقوں میں اے کیو آئی (ایئر کوالٹی انڈیکس) ایک ہزار سے زیادہ ریکارڈکیا گیا ہے۔ مدھیہ پردیش میں بھی آلودگی کی سطح میں تیزی سے اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ دارالحکومت بھوپال میں دوپہر 1 بجے زیادہ سے زیادہ 204 ریکارڈ کیا گیا، جو فضائی آلودگی کے انتہائی خراب زمرے میں آتا ہے۔ بڑھتی ہوئی آلودگی کے باعث لوگوں کو طرح طرح کے مسائل کا سامنا ہے۔ مدھیہ پردیش کے کئی شہروں کا اے کیو آئی تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ مدھیہ پردیش کے 10 بڑے شہروں میں ہوا کے معیارکی حالت سنگین ہے۔ مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں دوپہر ایک بجے 204 کا اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اندور کا اے کیو آئی 95 درج کیا گیا ہے، جو فضائی آلودگی کے لحاظ سے اچھا مانا جاتا ہے۔ جبل پور کا اے کیو آئی 219 ریکارڈ کیا گیا ہے، جو کہ انتہائی خراب زمرے میں آتا ہے۔ گوالیار کا سب سے زیادہاے کیو آئی 307 ریکارڈ کیا گیا ہے۔اس فہرست کے بعد گوالیار کے عوام کیلئے تشویش کی خبر سنائی دے رہی ہے ۔