گوا سے حیدرآباد جانے والی بس کو حادثہ ۔ ایک ہلاک 22 زخمی

   

پاناجی 2 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) گوا سے حیدرآباد جانے والی ایک بس کے جنوبی گوا میں حادثہ کا شکار ہوجانے سے ایک شخص ہلاک اور 22 زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ حادثہ اس وقت ہوا جب ڈرائیور گاڑی پر قابو کھو بیٹھا ۔ اس حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ 22 زخمیوں کو قریبی ہیلت کئیر سنٹر منتقل کیا گیا ہے جہاں علاج جاری ہے ۔ بس میں 30 مسافرین سوار تھے جو سیاح تھے ۔