گوا کے تین گاؤں میں باہر سے آنے والے لوگوں کے داخلے پر امتناع

,

   

پناجی۔ گاؤں کے تین گاؤں جس میں دو گاؤں دوردراز کے ہیں نے ریاست میں جاری 21دنوں کے کرفیو کے پیش نظر باہر سے آنے والے تمام لوگوں کے داخلے پر امتناع عائد کردیاہے۔ سونل‘ ویلوس اور تلیگاؤ گاؤں میں لوگوں کے داخلے پر امتناعات کو مقامی نوجوان دیکھ رہے ہیں۔

وہیں سونل کومغربی گھاٹوں سے گذر کر پہنچتا ہے‘ ویلوس آتا ہے ویلپوئی اسمبل حلقہ کا حصہ جس کی نمائندگی کرتے ہیں وزیر صحت وشواجیت رانا کرتے ہیں اور تلیگاؤ پناجی کا مضافاتی علاقے ہے۔

ایک مقامی نوجوان ڈیجی مور نے ائی اے این ایس سے کہاکہ ”کرفیو کے بوجود کئی لوگ پڑوسی علاقوں سے ہمارے گاؤں میں آرہے ہیں تاکہ موچاؤ گونو وائر فال دیکھ سکیں۔ اس طرح کی سرگرمیاں سی او وی ائی ڈی 19وباء کے لئے خطرناک ہیں۔

لہذا ہم نے لوگوں کو آنے سے روکنے کے لئے رکاوٹیں کھڑی کردی ہیں“۔تلیگاؤ میں نوجوانوں نے رکاوٹیں کھڑا کردی ہے اور ساتھ میں سڑکوں پر بھی روک لگادی ہے تاکہ ”غیر ضروری کاروں او رموٹر سیکل سواروں کو“ روکا جاسکے۔

مقامی گاؤں کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہاگیا ہے کہ ”ہم مذکورہ رہائشی حفاظت کے لئے گاؤں کے اندر آنے والی سڑکو ں پر روک لگادی ہے۔ یہاں پر کئی لوگوں سڑکوں پر گھومتے نظر آرہے ہیں۔

کاروں اور موٹر سیکلوں کے غیر ضروری حمل ونقل کی وجہہ سے یہ احتیاطی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔