گورنر تلنگانہ کی ایک ماہ کی تنخواہ چیف منسٹر فنڈ میں دی گئی

,

   

حیدرآباد ۔ 28 مارچ (سیاست نیوز) گورنر تلنگانہ تمیلی سائی سوندرا راجن نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ کوروناوائرس کے متاثرین کے علاج کیلئے بطور عطیہ دینے کا ٹیوٹر کے ذریعہ اعلان کیا ہے۔ گورنر نے اپنے ٹیوٹ میں بتایا کہ وہ اس مصیبت کے موقع پر عوام کے ساتھ ہے اور حکومت کی مدد کیلئے اپنے ایک ماہ کی تنخواہ چیف منسٹر ریلیف فنڈ میں پیش کررہی ہیں۔ کوروناوائرس سے نمٹنے کیلئے حکومت کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کی ستائش کرتے ہوئے گورنر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے آپ کو گھروں میں بند رکھتے ہوئے اس وباء پر قابو پانے میں حکومت سے تعاون کریں۔

تلنگانہ میں کورونا وائرس سے نمٹنے عطیات کی پیشکش
حیدرآباد ۔ 28 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : انفراسٹرکچر کی بڑی کمپنی میگھا انجینئرنگ اینڈ انفراسٹرکچر لمٹیڈ نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں مختلف ریاستوں کی مدد کرنے کی پیشکش کی ہے ۔ میگھا انجینئرنگ اینڈ انفراسٹرکچر لمٹیڈ کے ڈائرکٹر پی وی کرشنا ریڈی نے آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے چیف منسٹر ریلیف فنڈس میں فی ریاست 5 کروڑ روپئے کا عطیہ دیا ہے ۔ اس کمپنی نے چیف منسٹر کرناٹک بی ایس یدی یوروپا کو 2 کروڑ روپئے اور چیف منسٹر اوڈیشہ نوین پٹنائک کو ایک کروڑ کا عطیہ دیا ۔ اسی طرح گرینکو رینوبل پاور پروڈیوسر نے مرکز کے ساتھ آندھرا پردیش اور تلنگانہ کو بھی 10 کروڑ روپئے کا عطیہ دینے کا اعلان کیا ہے ۔ کمپنی نے مرکز کو پانچ کروڑ روپئے اور 2.5 کروڑ روپئے چیف منسٹر ریلیف فنڈ تلنگانہ اور 2.5 کروڑ روپئے چیف منسٹر ریلیف فنڈ اے پی کو عطیہ دیا ہے ۔۔