گورنر کا سینئر صحافی و سرکردہ سیاسی تجزیہ نگار مرلی موہن راوکو خراج

   

حیدرآباد22 نومبر(یواین آئی) گورنرتلنگانہ ڈاکٹرتمیلی سائی سوندراراجن نے سینئر صحافی و سرکردہ سیاسی تجزیہ نگار مرلی موہن راو کی موت پر انہیں خراج پیش کیا۔راو، اتوار کی نصف شب کو اے پی کے اونگول میں واقع اپنے مکان میں دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے تھے ۔راج بھون کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا کہ سوندراراجن نے مرلی موہن کے ارکان خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔مرلی موہن راو کا تعلق اے پی کے پرکاشم ضلع سے تھا۔
وہ 50سال سے حیدرآباد میں مقیم تھے ۔ گذشتہ ہفتہ وہ اپنے آبائی مقام گئے تھے ۔