گورنر کے ذریعہ مخالف حکومتوں کو ہراساں کرنے کا الزام

   

سوندرا راجن کا رویہ بی جے پی قائد کی طرح، سی پی آئی قومی سکریٹری ڈاکٹر نارائناکا تبصرہ
حیدرآباد۔8 ۔ اپریل (سیاست نیوز) سی پی آئی کے قومی سکریٹری ڈاکٹر نارائنا نے گورنر کے عہدہ پر سخت تنقید کی ہے۔ ڈاکٹر نارائنا نے کہا کہ گورنر کا عہدہ عام طور پر مخالف مرکز ، ریاستی حکومتوںکو ہراساں کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے ۔ ایسی حکومتیں جو مرکز کے خلاف ہیں ، انہیں گورنر کے ذریعہ مشکلات پیدا کی جاتی ہیں جبکہ مرکز کی تائید کرنے والی ریاستی حکومتوں سے تعاون کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹرکے سی آر نے جب سے نریندر مودی حکومت کے خلاف بیان بازی شروع کی ، اس وقت سے گورنر سوندرا راجن ریاستی حکومت کے خلاف کام کر رہی ہیں۔ نارائنا نے کہا کہ راج بھون سے سیاست کی جارہی ہے۔ انہوں نے گورنر کی جانب سے ڈرگس اسکام پر مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کو رپورٹ کی پیشکشی کا حوالہ دیا اور کہا کہ گورنر نے تلنگانہ میں ڈرگس مافیا کے سرگرم ہونے کی شکایت کی ہے۔ نارائنا نے کہاکہ گجرات کے ساحل سمندر سے ہندوستان کے مختلف علاقوں کو ڈرگس سربراہ کیا جاتا ہے۔ افغانستان سے آنے والا ڈرگس گجرات کے ذریعہ دیگر علاقوں کو سربراہ کیا جارہا ہے۔ امیت شاہ کا تعلق گجرات سے ہے لیکن وہ ڈرگس مافیا پر کنٹرول میں ناکام ہوچکے ہیں۔ نارائنا نے کہا کہ ڈاکٹر سوندرا راجن گورنر سے زیادہ بی جے پی قائد کی طرح اظہار خیال کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سیاسی پس منظر رکھنے والے افراد کو دستوری عہدوں پر فائز کرنا ٹھیک نہیں ہے۔ ر