گورنمنٹ میٹرنٹی ہاسپٹل پیٹلہ برج میں بدسلوکی کی متعدد شکایتیں

   


مریضوں اور اٹنڈنٹس کیساتھ بدتمیزی اور ہتک آمیز رویہ، حکومت خواب غفلت میں
حیدرآباد۔30۔اکٹوبر(سیاست نیوز) ریاستی حکومت کی جانب سے سرکاری دواخانوں کی حالت کو بہتر بنانے کے علاوہ سہولتوں کی فراہمی پر زور دیا جا رہاہے اور عوام کو سرکاری دواخانوں میں علاج بالخصوص زچگی کے لئے رجوع ہونے کا مشورہ دیا جا رہاہے لیکنپرانے شہر میں واقع پیٹلہ برج میٹرنیٹی ہاسپٹل کے مسائل کو حل کرنے کے لئے اقدمات کے بجائے ان مسائلکو محکمہ صحت کی جانب سے نظراندازکیا جانے لگا ہے اور مریضوں کو ان کے مسائل کے ساتھ ان کے حال پر چھوڑ دیا گیا ہے۔شہر اور اضلاع سے تعلق رکھنے والے مریضوں کو کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ حکومت کی جانب سے محکمہ صحت کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے علاوہ پرانے شہر میں واقع پیٹلہ برج میٹرنیٹی ہاسپٹل میں خدمات کو بہتر بنانے کے اقدامات کے متعدد اعلانات کئے گئے ہیں لیکن عملی طور پر اس دواخانہ کے مسائل جوں کے توں برقرار ہیں اور دواخانہ سے رجوع ہونے والی خاتون مریضوں کو متعدد مسائل کا سامنا ہے اور وہ اعلی عہدیداروں سے شکایت کی بھی متحمل نہیں ہیں اور مریضوں کے رشتہ دار اگر شکایت کرتے ہیں تو انہیں ہراساں کرنے کی شکایات عام ہوتی جا رہی ہیںاور عملہ کی من مانی کا سلسلہ جاری ہے ۔ دواخانہ کے عملہ کی جانب سے خاتون مریضوں اور ان کے رشتہ داروں سے بد تمیزی اور ہتک آمیز رویہ معمول کی بات بن چکا ہے اور کوئی بھی اس مسئلہ کو حل کرنے کے لئے تیار نہیں ہے بلکہ اس رویہ کے سلسلہ میں دواخانہ کے اعلی عہدیداروں کے علاوہ محکمہ صحت کے عہدیداروں سے بھی متعدد شکایات کی جا چکی ہیں لیکن یہ شکایات بھی بے اثر ثابت ہورہی ہیں ۔ حکومت کی جانب سے دواخانوں میں کئی معائنوں کی سہولتوں کی فراہمی کے اعلانات کے باوجود خانگی لیابس کو معائنوں کے لئے روانہ کئے جانے کا سلسلہ اب بھی جاری ہے اور واضح طور پر کہا جا رہاہے کہ دواخانہ میں معائنوں کی سہولتموجود نہیں ہیں یا عملہ نہیں اسی لئے انہیں باہرکروانے کے لئے کہا جا رہاہے ۔ سرکاری زچگی خانہ سے رجوع ہونے والی خواتین جو کہ خانگی لیاب میں معائنہ کروانے کے لئے اخراجات برداشت کرنے کی متحمل نہیں ہوتی ہیں انہیں ڈاکٹرس کی ہدایت پر باہر معائنے کروانے پر مجبور ہونا پڑرہا ہے ۔ مریضوں کے رشتہ داروں نے محکمہ صحت کے عہدیداروں سے اپیل کی کہ وہ پیٹلہ برج میٹرنیٹی دواخانہ کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے مریضوں کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے فوری اقدامات کو یقینی بنائیں کیونکہ اس دواخانہ سے روزانہ سینکڑوں غریب مریض رجوع ہوتے ہیں جن میں شہر حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے مریضوں کے علاوہ پڑوسی اضلاع کے مریضوں کی بھی بڑی تعداد شامل ہوتی ہے ۔ حکومت کی جانب سے سرکاری دواخانوں میں سہولتوںکی بہتری کے اعلانات پر عمل آوری کے ساتھ پیٹلہ برج زچگی خانہ میں عملہ کے رویہ کو درست کرنے کے اقدامات بھی کئے جانے ضروری ہیں ۔ م