گورنمنٹ ڈگری کالجچنچل گوڑہ میں جاب میلہ

   

حیدرآباد 7 اپریل (پریس نوٹ) ڈاکٹر پی وینکٹا رمنا پرنسپل کی سرپرستی میں جاب میلہ 16 اپریل ء صبح 11 بجے گورنمنٹ ڈگری کالج چنچل گوڑہ میں مقرر ہے جس میں کمپنی بریلینٹ ٹیکنالوجیز کے تعاون سے جاب میلہ کا انعقاد کیا جائے گا۔ کمپنی قابل طلبا کو روزگار کے مواقع فراہم کریگی۔ لہذا پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج چنچل گوڑہ نے خواہش کی کہ طلباء و طالبات اپنے اسناد کی نقل اور شخصی تفصیلات کے ساتھ استفادہ کریں۔ تفصیلات کیلئے پلیسمنٹ سیل کے کنوینر ڈاکٹر سمنت ریڈی سے فون نمبر 8106705360 پر ربط کریں۔