گورنمنٹ ڈگری کالج میں گیسٹ فیکلٹی کیلئے درخواستوں کی طلبی

   

حیدرآباد 24 جولائی (پریس نوٹ) گورنمنٹ ڈگری کالج برائے اناث گولکنڈہ میں مختلف مضامین میں گیسٹ فیکلٹی کیلئے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں۔ پرنسپل ڈاکٹر کے سرینواسا راجو کی اطلاع کے مطابق مضامین تلگو، ہسٹری، میاتھمیٹکس اور کمپیوٹر سائنس میں ایک ایک عدد گیسٹ فیکلٹی کی ضرورت ہے۔ متعلقہ مضمون میں پی جی 55% کے ساتھ نیٹ، سلٹ اور پی ایچ ڈی رہنا چاہئے، تجربہ کار اور اُردو زبان سے واقفیت والے امیدوار قابل ترجیح ہوں گے۔ اہل امیدوار درخواست فارم بروز منگل 26 جولائی 2022 ء شام 5 بجے تک کالج ہذا کے دفتر میں جناب اجئے کمار کے پاس جمع کروادیں۔ انٹرویوز کی تاریخ کی اطلاع دی جائے گی۔