گوریلی پراجکٹ کے کاموں میں سرعت پیدا کرنے کی ہدیت

   

ریاستی آبپاشی سکریٹری رجت کمار کا دورہ
حسن آباد۔/19جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی پرنسپل سکرٹری محکمہ آبپاشی مسٹر رجت کمار نے آج حلقہ اسمبلی حسن آباد کے مواضعات گوریلی گٹاٹی پلی کے مابین تعمیر کئے جانے والے 8 ٹی ایم سی گنجائش والے آبپاشی پراجکٹ کے تعمیری کاموں کا دورہ کرتے ہوئے جائزہ لیا۔ نیز تمام تعمیراتی کاموں کو اپنے مقررہ وقت اکٹوبر 2020 سے قبل مکمل کرلینے کیک متعلقہ انجینئرنگ حکام و کنٹراکٹرس کو سختی کے ساتھ ہدایت دی۔ انہوں نے تاحال کئے گئے 70فیصد تعمیراتی کاموں کی تفصلات طلب کرتے ہوئے اپنی خوشنودی کا اظہار کیا۔ نیز مابقی کاموں کی تکمیل کے لئے جنگی خطوط پر کام کرنے اور بے زمین ہوکر متاثر ہونے والے کسانوں کو حکومت کی طرف سے مقررہ معاوضہ ادا کرنے کی بھی ہدایت دی۔ جائزہ اجلاس میں مقامی رکن اسمبلی وی ستیش کمار، ایڈیشنل کلکٹر ایم پدماکر ، نائب صدر ضلع پریشد راجا ریڈی، صدر اکنا پیٹ منڈل پریشد مالوت لکشمی نائیک ، انجینئرنگ کے اعلیٰ عہدیدار بھی شریک تھے۔