گوشت کا ٹکڑا حلق میں پھنسنے سے ایک شخص کی موت

   


حیدرآباد /6 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) نشہ کی حالت میں مٹن کا استعمال ایک شخص کی موت کا سبب بن گیا ۔ جہاں گوشت کا ٹکڑا حلق میں پھنسنے سے ایک شخص فوت ہوگیا ۔ سائبر آباد کے علاقہ جگت گیری گٹہ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس کے مطابق 34 سالہ بالاجی جو اندرا نگر گاجولہ راما راج علاقہ کا ساکن تھا ۔ کل تہوار کے موقع پر اپنے مکان میں کھانہ نوش کر رہا تھا اس دوران مٹن کے گوشت کا ٹکڑا بالاجی کے حلق میں پھنس گیا اور سانس لینے میں دشواری کے سبب فوری رشتہ داروں نے بالاجی کو ہاسپٹل منتقل کیا جہاں وہ مردہ قرار دیا گیا ۔ بالاجی نشہ کی حالت میں تھا اور کھانے کے دوران یہ حادثہ پیش آیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ ع