گوشت کو کتنے دنوں تک فریج میں رکھا جاسکتا ہے؟

   

ہر سال مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد سنتِ ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے قربانی کرتی ہے جس کے بعد جانوروں سے حاصل ہونے والے گوشت کو محفوظ کرنے اور اس کے استعمال سے متعلق کئی خدشات اور سوالات جنم لیتے ہیں ۔ عیدالاضحیٰ پر گھروں میں دعوتوں اور مزیدار پکوانوں کا ایک طویل سلسلہ چلتا ہے جس کے لئے گوشت کچھ وقت کے لیے فریزر میں محفوظ کر لیا جاتا ہے۔ لیکن سوال یہ پیدا ہوتا کہ گوشت کو کتنے عرصے تک فریج میں محفوظ کیا جاسکتا ہے۔ طبی ماہرین کی جانب سے تجویز کیا جاتا ہے کہ قربانی کے گوشت کو زیادہ لمبے عرصے تک فریزر میں رکھنا مناسب نہیں۔ فریزر میں رکھے (جمے ہوئے) گوشت کو تقریباً 2 سے 6 ہفتوں کے اندر استعمال کر لیا جائے تو بہترہے لیکن یہ بھی بہتر نہیں مانا جاتا ہے۔ ماہرین نے بموجب 2 ہفتے سے زیادہ عرصے تک فریزر میں گوشت رکھنے کے نتیجے میں لال گوشت میں سے پروٹین اور دیگر وٹامنز وغیرہ ختم ہوجاتے ہیں، اس کے بعد وہ گوشت تو ہوتا ہے لیکن اس میں پائے جانے والے قدرتی فوائد ختم ہو جاتے ہیں۔ طبی ماہرین کا گوشت محفوظ کرنے اور اس کی مدتِ استعمال بڑھانے سے متعلق مشورہ دیتے ہیں ۔ گوشت کو فریزر میں محفوظ کرنے کے لیے اخبار کا استعمال ہر گز نہ کیا جائے، فریزر میں گوشت محفوظ کرنے کے لیے سفید شاپنگ بیگزکا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ قربانی کا گوشت محفوظ کرنے سے قبل گوشت کو دھوکر اس میں سے خون کا اخراج ہونے دیں، ڈیپ فریزر میں گوشت جمانے کے لیے درجہ حرارت کو گرنے یا بڑھنے نہ دیں، گوشت کو مخصوص درجہ حرارت پر محفوظ کریں۔ گوشت رکھتے ہوئے اس بات کا خیال رکھیں کہ اس کی بوکھانے کی دوسری غذاؤں میں نہ جائے۔طبی ماہرین کے بموجب پگھلائے ہوئے گوشت کو دوبارہ منجمد کرنا محفوظ نہیں ہے اس عمل سے فوڈ پوائزننگ اور دیگر بیکٹیریاز کے جنم لینے کے سبب صحت پر مضر اثرات آ سکتے ہیں۔ایسا گوشت جو پہلے ہی ایک بار فریز ہونے کے بعد پگھلایا جا چکا ہے اسے ذخیرہ کرنے کا واحد راستہ یہ ہے کہ پہلے اس کو پکالیا جائے۔