گولفر دکشا ڈاگر ٹوکیو اولمپک کے لئے روانہ

   

ٹوکیو: آخری منٹ میں ٹوکیو اولمپک میں داخلہ حاصل کرنے والی ہندوستان کی گولفر دکشا ڈاگر اولمپک میں حصہ لینے کے لئے آج ٹوکیو روانہ ہوگئیں۔دکشا 5 اگست سے شروع ہونے والے خواتین گولف ٹورنامنٹ میں ادیتی اشوک کے ساتھ ہندوستانی ٹیم میں شامل ہوں گی۔ ادیتی اپنا دوسرا اولمپکس کھیلیں گی۔ ٹوکیو روانگی سے قبل 20 سالہ دکشا نے کہا ، ‘‘ ایشین گیمز اور اولمپکس میں ملک کی نمائندگی کرنا میرے لیے ایک خواب پورا ہونے جیسا ہے ۔ میں اپنے ملک کے لیے تمغے جیتنا چاہتی ہوں اور میں اس کے لیے سخت محنت کر رہی ہوں۔جنوبی افریقہ کی گولفر پولا ریٹو نے چہارشنبہ کے روز ٹوکیو 2021 سے ہٹنے کے بعد دکشا کو اولمپک میں ڈیبیو کرنے کا موقع ملا ہے ، حالانکہ پہلے ان کے ریزرو کے طور پر منتخب کی گئی آسٹریلیا کی سارا شابر کو اہم ڈرا میں ٹکر ملی تھی بعد میں ان کے کوالفکیشن کو نامنظور کردیا گیا جس سے دکشا کے لئے میدان میں داخل ہونے کے دروازے کھل گئے ۔ واضح رہے کہ خواتین گولف چیمپئن شپ پانچ اگست سے شروع ہورہی ہے ۔