گوونداڈانسنگ اسٹار کے طور پر مشہورہوئے

   

ممبئی: بالی ووڈ میں گووندا کا نام ایک ایسے اداکار کے طور پر شمار کیا جاتا ہے جنہوں نے اپنے ڈانسنگ اسٹائل اور کامیڈی سے ناظرین کے دلوں میں ایک خاص پہچانبنائی۔21 دسمبر 1963 میں گووندا ایک ایسے خاندان میں پیدا ہوئے جن کا تعلق فلموں سے رہا۔ ان کے والد ارون آہوجہ اداکار جبکہ ماں نرملا دیوی چالیس کی دہائی میں اداکارہ کے طور پر فلموں میں کام کیا کرتی تھیں۔ بچپن سے ہی گووندا بھی اداکارہ بننے کا خواب دیکھا کرتے تھے ۔گووندا نے اپنی فلمی کیرئیر کی شروعات 1986 میں ریلز فلم الزام سے کی۔ اس فلم میں ان پر ایک نغمہ فلمایا گیا تھا ’اسٹریٹ ڈانسر‘ جوکافی پسند کیا گیا۔ اس فلم کی کامیابی کے بعد گووندا کی شبیہ ایک ڈانسر کے طور پر بن گئی ۔فلم الزام میں گووندا کی جوڑی نیلم کے ساتھ بہت پسند کی گئی تھی۔ اس فلم کے بعد نیلم اور گووندا نے کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا۔ اس کے بعد گووندا کی کرشمہ کپور کے ساتھ بھی جوڑی کو کافی پسند کیا گیا۔