اجمیر : راجستھان میں اجمیر کے اشتعال انگیز تقریر کے ملزم گوہر چشتی کو آج عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا۔ ملزم گوہر چشتی کا سات دن کا پولیس ریمانڈ مکمل ہونے پر اجمیر درگاہ پولیس نے ملزم کو جمعہ کو سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان اے سی جے ایم کورٹ کے جج کی رہائش گاہ پر پیش کیا۔ پولیس ریمانڈ نہ مانگنے پر ملزم گوہر چشتی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ اجمیر کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس وکاس سنگوان نے کہا کہ سات دن کے پولیس ریمانڈ میں پولیس کو ادے پور قتل کیس سے ملزم کے تعلق کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ملی ہے ۔ معاملے میں تفتیش جاری ہے ۔